سووا (شِنہوا) فجی میں چینی سفیر ژو جیان نے کہا کہ فجی کے ساتھ چین مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور بحرالکاہل کے جزیرہ ملک میں اہم منصوبوں میں پیشرفت کی کوششیں کرنے کا خواہشمند ہے۔
ایک پریس بریفنگ میں چینی سفیر ژو نے کہا کہ چینی ماہرین رواں ماہ کے آخر میں فجی کے شمال میں واقع دوسرے سب سے بڑے جزیرے وانوا لیوو پر سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے قابلِ عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ تیار کریں گے۔
سفیر کے مطابق اس منصوبے میں 82 کلومیٹر طویل سڑکوں تزئین و آرائش کرکے 22 پل تعمیر کئے جائیں گے یہ منصوبہ 61 دیہات کو منسلک کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کے ذریعے 15 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ ساتھ 3 اعلی تعلیمی اداروں تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔
ژو نے کہا کہ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ وانوا لیوو میں نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے میں بہت معاونت کرے گا۔
انہوں نے سیاحتی تعاون مزید بڑھانے اور چینی مین لینڈ اور فجی کے درمیان جلد از جلد براہ راست پرواز چلانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فجی کا دورہ کرنے والے مزید سیاحتی گروہوں کو راغب کرکے مقامی اقتصادی ترقی میں حصہ لیا جائے گا۔