• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلائٹ روٹ ایڈجسٹمنٹ سے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کیلیے مفید ہے،چینی مین لینڈتازترین

April 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی میں لینڈ کے ترجمان نے کہا کہ ایم 523روٹ سے جڑنے والے ڈبلیو 122 اور ڈبلیو 123 فضائی روٹس کے مغرب سے مشرقی خطے میں آپریشن کے جمعہ کے روزآغاز سے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بات چینی ریاستی کونسل کے تائیوان کے اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے میڈیا کے ایک استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو ایم 503  فضائی روٹ سے منسلک ہونے کے لیے مغرب سے مشرق کے روٹس ڈبلیو 122 اور ڈبلیو 123 کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ژو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد متعلقہ علاقوں میں پرواز میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے سمیت پرواز کی حفاظت کو یقینی بنانا، پرواز میں تاخیر کو کم کرنا اور مسافروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔