• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن اشتعال انگیزی اور چینی حدود پامال کرنا بند کرے، چینتازترین

June 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فلپائن اشتعال انگیزی، چینی حدود کو پامال کرنا اور سمندری تنازعات پر دنیا کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کرے۔

ترجمان ماؤ ننگ سے یہ بات فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے بیانات اور بحیرہ جنوبی چین میں چین اور فلپائن کے بحری جہازوں کے درمیان  حالیہ واقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا ہے کہ چین ۔ فلپائن سمندری تنازعات میں حقائق بالکل واضح ہیں، چین نے کئی بار اس پر بات کی ہے کہ اصل میں ہوا کیا تھا اور اس کا مؤقف کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر فلپائن واقعی عالمی قانون کے تحت کام کرنا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے ان معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے جو اس کی حدود کی وضاحت کرتے ہیں جس میں امریکہ ۔ سلطنت اسپین امن معاہدہ  1898 اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل کا اعلامیہ شامل ہے۔

ماؤ نے کہا کہ فلپائن کے لیے ہمارا پیغام بالکل واضح ہے کہ وہ چینی حدود کی پامالی، اشتعال انگیزی اور دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے۔