بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ فلپائن فوری طور پر اپنی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات فلپائن کی جانب سے چینی علاقے نان شا چُھن ڈاؤ کے رین آئی جیاؤ کو دوبارہ رسد پہچانے کے ردعمل میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے فلپائن نے 23 مارچ کو چینی حکومت کی اجازت کے بغیر ایک رسد ی بحری جہاز اور کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہازوں کو چینی علاقے نان شا چُھن ڈاؤ کے رین آئی جیاؤ سے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کے لیے بھیج کر رین آئی جیاؤ میں غیر قانونی طور پر پڑاؤ کرنے والے فوجی بحری جہاز کو مرمت اور کمک کے لئے تعمیراتی سامان پہنچانے کی کوشش کی۔
ترجمان نے کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ نے حقوق کے تحفظ کے لیے سمندر میں ضروری اقدامات کئے اور فلپائنی بحری جہازوں کو سختی سے روک کر فلپائن کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ نان شا چھن ڈاؤ اور اس سے ملحقہ سمندر ہمیشہ سے چینی علاقہ رہا ہے جس میں رین آئی جیاؤ بھی شامل ہے۔ یہ ایک طویل عرصے کی تاریخ اور عالمی قانون کی پاسداری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر فلپائن اپنی راہ پر چلنے پر بضد ہے تو چین اپنی علاقائی خودمختاری ، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گا اور فلپائن کو تمام ممکنہ نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔