بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ فلپائن کی طرف سے خطرناک اور بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خلاف تمام ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاو گانگ نے ان خیالات کا اظہار رین آئی جیاو اور شیان بن جیاو کے علاقوں میں فلپائن کے حالیہ اقدامات کے بارے میں میڈیا استفسار پر جواب میں کیا۔
ژانگ نے کہا کہ نانشا چھونداو بشمول رین آئی جیاو اور شیان بن جیاو چین کا موروثی علاقہ ہے، اور یہ کہ چین کی جانب سے اپنے دائرہ اختیار میں شامل پانیوں میں قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں انجام دینا جائز اور معقول ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلپائن کی جانب سے وعدوں کو توڑا گیا، آگ سے کھیلا گیا اور کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے اشتعال انگیزی کی گئی یہاں تک کہ اس نے وعدوں کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو چھپانے کے لیے شیان بن جیا وکے بارے میں غلط معلومات گھڑیں اور انکی ترویج کی۔
ژانگ نے کہا کہ چین انتہائی چوکس ہے اور فلپائن کی طرف سے خطرناک اور بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خلاف تمام ضروری جوابی اقدامات جاری رکھے گا۔