منیلا(شِنہوا)فلپائن کے وسطی صوبے سیبو میں آتش بازی کی ایک فیکٹری اور قریبی مکانات میں آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
شہر کے حکام نے پیر کو بتایا کہ آگ جو ایک گھنٹے تک جاری رہی، تیزی سے لاپو-لاپو شہر کے ایک گاؤں میں پھیل گئی۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں پٹاخے پھٹتے ہوئے دکھایا گیا جہاں آگ اور سیاہ دھوئیں کے بادلوں نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
متاثرین ممکنہ طور پر فیکٹری کے کارکن ہیں جو مبینہ طور پراندر پھنس گئے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔