• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن مخالفانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے،چینتازترین

May 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد بازی میں کسی بھی اقدام سے باز رہے اور خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی تمام کارروائیوں کو روک دے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاو گانگ  نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران  فلپائنی صدر کے حالیہ دعوے اور  فلپائن اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا، فلپائنی صدر  نے کہا تھا کہ ان کا بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کو ہوا دینے یا بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ژانگ نے کہا کہ فلپائن کے اقدامات اور بیانات میں تضاد اور خود شکستگی نظر آرہی ہے، دنیا پر یہ چیز واضح ہے کہ  بحیرہ جنوبی چین میں کون اشتعال انگیزی  اور ناخوشگوار واقعات کا سبب بن رہا ہے اور بلاک دشمنی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی چین پر بذریعہ طاقت  دباؤ ڈالنے یا اسے دباؤ میں لانے کے لیے اپنے مفاد  پر مبنی حلقہ  تشکیل دینے کا خواہاں ہے تو اس کے اندازے بالکل غلط ثابت ہوں گے۔

ژانگ نے کہا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم اور فیصلہ کن اقدامات  جاری رکھے گا۔