• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ہوانگ یان ڈاؤ میں خلاف ورزیاں بند کرے، چینتازترین

August 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ ہوانگ یان ڈاؤ میں خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیاں فوری طور پر ترک کردے۔

ترجمان لین جیان نے یہ بھی کہا کہ چین اپنی قومی وعلاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے تحت سخت اقدامات کرتا رہے گا۔

لین نے یہ بات فلپائنی صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس اور فلپائنی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف رومیو براؤنر کی جانب سے چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کے بارے میں حالیہ گمراہ کن بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہوانگ یان ڈاؤ ہمیشہ سے چین کا علاقہ رہا ہے اور چین کو ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ فضائی حدود اور پانیوں پر مکمل خودمختاری حاصل ہے۔

ترجمان لین نے کہا کہ فلپائنی فوجی طیاروں نے 7 اور 8 اگست کو ہوانگ یان ڈاؤ کی ملحقہ فضائی حدود میں دو بار دراندازی کرکے چین کی خودمختاری ، عالمی قوانین اور عالمی تعلقات سے متعلق بنیادی اصولوں کو پامال کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چینی فوج نے اس کے جواب میں ضروری اور قانونی اقدامات کئے اور اس کی حکمت عملی پیشہ ورانہ اور چینی و عالمی قوانین کے مطابق تھی۔