منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی علاقے میں سرکاری فوج اورمشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چھ فوجی اور دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ چار دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔
پیر کو جاری ایک فوجی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی سہ پہر صوبہ لناو ڈیل نورٹے کے شہرمنائی کے ایک گاؤں میں فوجیوں اورالدولة الإسلامية-ماوت کے مبینہ ارکان کے درمیان لڑائی شروع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند دو گھنٹوں کی لڑائی کے بعد ایک ایم16، ایم14 رائفلیں اور ایک ایم203 گرینیڈ لانچر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔