• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن تائیوان کے مسئلہ پر آگ سے نہ کھیلے:چینتازترین

January 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کے مسئلہ پر آگ سے نہ کھیلے اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات بھیجنا بند کرے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس کی جانب سے لائی چھنگ تے کو مبارکباد کے پیغام پرایک سوال کے جواب میں کیا۔

ماؤ نے کہا کہ صدر مارکوس کےبیان  نے ون چائنہ اصول اور چین اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیے اور چین کے ساتھ کیے گئے سیاسی وعدوں کی سنگین خلاف ورزی اور چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی۔ چین نے اس کی مذمت اوربھرپور مخالفت کی ہے اور فلپائن سے سخت احتجاج کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ منگل کی صبح معاون وزیر برائے امور خارجہ نونگ رونگ نے چین میں فلپائن کے سفیر کواحتجاج کے لیے طلب کیا اور فلپائن پر زور دیا کہ وہ چین کواس پروضاحت پیش کرے۔