• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائنی کارروائیاں جاری رہیں تو بھرپور جواب دیں گے ، چین کا انتباہتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہےکہ اگر فلپائن نے چینی سرحد کی آخری حد کو چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات چین کے نان شا چھون ڈاؤ خطے میں رین آئی جیاؤ سے ملحقہ سمندر میں فلپائنی دراندازی سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ فلپائن نے بحری جہازوں کو چین کے نان شا چھون ڈاؤ میں رین آئی جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کے لئے بھیجا تھا تاکہ غیر قانونی طور پروہاں قیام پذیر فوجی بحری جہاز کی مرمت اور کمک کے لیے تعمیراتی سامان پہنچایا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ نے فلپائنی بحری جہازوں کو قانونی اور مناسب طریقے سے متبنہ کیا ، روکا اور اپنی حدود سے بے دخل کرکے فلپائن کی چینی سرزمین پر قبضہ کرنے کی اشتعال انگیز کوشش کامیابی سے ناکام بنادی۔  یہ واقعہ مکمل طور پر فلپائن کی اشتعال انگیزی پر مبنی تھا اور چین نے اس صورتحال سے مناسب ، قانونی اور پیشہ ورانہ  طریقے سے نمٹا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین رین آئی جیاؤ اور ملحقہ پانیوں سمیت نان شا چھون ڈاؤ پرغیر متنازعہ طور پر خودمختاری رکھتا ہے۔

وو نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔

ترجمان نے زور دیا کہ چین بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے فلپائن کے ساتھ تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کا خواہشمند ہے تاہم فلپائن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رین آئی جیاؤ پر موجود اپنے فوجی بحری جہاز کو غیر قانونی طور پر تعمیراتی سامان بھیجنے کی کوشش کی  ہے تاکہ اسے مستقل تنصیبات میں تبدیل کیا جا سکے جس پر چین کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھے گا۔

وو نے فلپائن کو متنبہ کیا کہ وہ ایسا کوئی بھی بیان دینا بند کرے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو جبکہ تجاوزات سے متعلق تمام کارروائیاں روکی جائیں۔