• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین، امریکہ اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے معاہدے پر پہنچ گئےتازترین

December 18, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی اتھارٹی (پی اے ) نے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی فنڈز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

 ایک سینئر فلسطینی اہلکارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  بتایا کہ معاہدے میں ایک ایسے عمل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کی فہرست چیک کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حماس کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے کی تجویز امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی طرف سے آئی ہے جنہوں نے حال ہی میں رم اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔

معاہدے کے تحت، اسرائیلی حکومت سے توقع ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے درمیان اقتصادی معاہدے کے مطابق 3 فیصد کمیشن کے بدلے میں فلسطینی سامان پر ٹیکس محصولات اسرائیلی کراسنگ کے ذریعے منتقل کرے گی۔