بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 فلسطینی دھڑوں کے سینئر نمائندوں نے باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے اعلامیہ پر دستخط کردیے۔
چین کی دعوت پر فلسطینی دھڑوں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے درمیان 21 سے 23 جولائی تک بیجنگ میں مفاہمتی مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد فلسطینی دھڑوں نے اعلامیہ پر دستخط کیے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ 14 فلسطینی دھڑے مصالحتی مذاکرات کے لیے بیجنگ میں جمع ہوئے، جس سے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔