• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوجی اتاشیوں کا چین کی نیول اکیڈمی کا دورہتازترین

July 22, 2024

دالیان(شِنہوا) چین میں 35 ممالک کے فوجی اتاشیوں نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کی دالیان نیول اکیڈمی کا دورہ کیا۔ 2024 میں بین الاقوامی فوجی تعاون انتظامات کے تحت اتوار سے پیر تک کے اس دورہ میں سنگاپور، آسٹریلیا اور اسپین سمیت دیگر ممالک کے فوجی اتاشی شامل تھے۔

 دورے کے دوران، فوجی افسران نے بین الاقوامی سیلنگ ریگاٹا کی افتتاحی تقریب میں شرکت  کی،تربیتی سیشن کا مشاہدہ اور تربیتی جہاز کا سفر کیا ۔ انہوں نے اکیڈمی کے ہسٹری میوزیم کا دورہ اور کیڈٹس کے ساتھ لنچ کیا۔ "بحری افسروں کا گھر " کے طور پر معروف دالیان نیول اکیڈمی 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد قائم ہونے والی ابتدائی فوجی اکیڈمیوں میں سے ایک ہے۔ جہاں سے بحریہ کے 60ہزار سے زیادہ کمانڈ افسران تربیت  لے چکے ہیں۔