• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوجی ترقی کامقصد قومی خودمختاری ،سلامتی و عالمی امن ہے، چینتازترین

July 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا کہ چین کی فوجی ترقی کا مقصد صرف قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو تحفظ دینا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات  ڈیفنس آف جاپان کے وائٹ پیپر 2024 سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں آبنائے تائیوان میں کشیدگی اور چین روس مشترکہ بحری گشت سے متعلق مواد شامل ہے۔

ژانگ نے وائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرکے اپنی فوجی تیاری کو جواز مہیا کیا گیا ہے۔ چین اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے اور اس نے جاپان سے اس پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ عالمی اور متعلقہ ملکی قوانین کے تحت چین کے لئے بحری و فضائی سرگرمیاں انجام دینا قانونی اور جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی قوتوں کی ملی بھگت اور تائید اس وقت آبنائے تائیوان میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین ۔ روس دفاعی تعاون عدم اتحاد، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پر ہے۔ یہ علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عالمی مساوات اور انصاف کو برقرار رکھنے میں سازگار ہے۔

ژانگ نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی ثابت کرچکی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی کہ چین ہمیشہ دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے ایک قوت رہا ہے۔

انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے، چین کو بدنام اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرے۔ فوجی سلامتی امور پر دانشمندی پر مبنی اقدامات کرکے اپنے ایشیائی ہمسایوں اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔