• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے ردعمل میں چین کے احتیاطی اقدامات جائز، معقول اور ضروری ہیں، چینی ترجمانتازترین

March 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے ردعمل میں خوراک کی حفاظت اور لوگوں کی صحت کے تحفظ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیارکرنا چین اور دیگر ممالک کے لیے مکمل طور پر جائز، معقول اور ضروری ہے۔

ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کے ایک بیان کے جواب میں کہی جسم میں جاپانی وزیراعظم نے جاپانی آبی مصنوعات کی درآمد معطل کرنے کا چینی فیصلہ قبول نہ کرنے اور ایسے قواعد و ضوابط فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وانگ نے کہا کہ فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج تمام انسانیت کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور عوامی مفادات کو متاثر کررہا ہے ۔ چین اور دیگر ممالک کے لیے یہ مکمل طور پر جائز، معقول اور ضروری ہے کہ وہ خوراک کی حفاظت اور لوگوں کی صحت کے تحفظ سے متعلق احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

وانگ نے کہا کہ جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے بعد فوکوشیما دائی چی جوہری بجلی گھر میں جوہری آلودہ پانی سے مزدوروں کا متاثر ہونا اور صفائی کےدوران اخراج کے واقعات فوکوشیما کے سنگین حفاظتی مسائل، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی انتظامی کوتاہی اور حکومت کی ناکافی نگرانی کی سمت اشارہ کرتے ہیں اس سے عالمی برادری کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے یہ بات پھر ثابت ہوتی ہے کہ پانی کے اخراج سے متعلق"محفوظ" اور "قابل اعتماد" ہونے کا جاپانی دعویٰ قابل بھروسہ نہیں ہے۔

ترجمان وانگ نے کہا کہ  چین،جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے خدشات کو بہت اہمیت دے اور ایک آزاد عالمی نگرانی نظام کے قیام میں مکمل تعاون کرے جو طویل مدت میں مؤثررہے جبکہ اس میں جاپان کے ہمسایہ ممالک اور دیگر شراکت داروں کی بھرپور شرکت ہو تاکہ سمندر میں اخراج سے پیدا شدہ ناقابل تلافی نقصان سے بچا جاسکے۔