پیرس (شِنہوا) فرانس کے شہر نیس میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
فرانسسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کی تیزرفتار کارروائی سے مزید افراد کو بچایا جاسکتا تھا تاہم آتشزدگی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ نیس کے ضلع مولنز میں واقع ایک عمارت میں گزشتہ شب بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیوں اور 72 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔