بیجنگ(شِنہوا)چین کی بتدریج ترقی کرتی ہوئی معیشت کی بدولت ملک کے چھوٹےاور درمیانے درجےکے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز) کی فروری میں کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے جمعہ کو ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ انڈیکس جس کا شمار آٹھ بڑی صنعتوں کی 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ 89.6 پر آیا جو جنوری میں 88.9 اور دسمبر میں 87.9 تھا۔
اعداد و شمار اگرچہ اب بھی 100 کی تیز ترین ترقی کی نشاندہی کرنے والی سطح سے کم ہے تاہم اگست 2021 کے بعد یہ سب سے بلند سطح پرہے۔
تمام آٹھ بڑے شعبوں کے ذیلی اشاریے فروری میں بڑھے جس میں سوشل سروس انڈسٹری، انفارمیشن ٹرانسمیشن، کمپیوٹر سروس اور سافٹ ویئر انڈسٹری، اور رہائش اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ بہتری آئی۔
ترقی پر مبنی حکومتی اقدامات کی بدولت ایس ایم ایز کاروبار کی ترقی میں زیادہ پراعتماد ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس سے ایس ایم ایز کی مارکیٹ سے بہتر توقعات اور سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی خواہش ظاہر ہوتی ہے جبکہ ان اقدامات سے سرمائے کی قلت میں کمی آئی اور مزدور کی طلب میں بھی اضافہ ہواہے۔