• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فسلطین کے ساتھ عالمی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے، افریقی یونینتازترین

February 19, 2024

ادیس ابابا (شِنہوا) افریقی رہنماؤں نےافریقی یونین  کے 37 ویں سربراہ اجلاس میں فلسطین کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے فلسطین واسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماریطانیہ کے صدر اور افریقی یونین 2024 کے چیئرپرسن محمد اولد شیخ غزوانی نے سربراہانِ مملکت و حکومت کی اسمبلی کے 37 ویں عام اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب میں کہا کہ بڑے پیمانے پر ناانصافی اور دوہرے معیار کے  باعث عالمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس کی واضح مثال غزہ کی موجودہ صورتحال ہے۔

غزوانی نے افریقی رہنماؤں سے کہا کہ یہ انتہائی لازم ہےکہ فلسطینیوں کے اپنی آزاد ریاست کے قیام کا بنیادی حق تسلیم کیا جائے  جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور یہ بین الاقوامی قانونی جواز کی متعلقہ قراردادوں سے مطابق رکھتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی، امداد کی فراہمی ، جامع اور پائیدار حل سے متعلق ضروری اثرورسوخ استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ پر تشویش بھی ظاہر کی۔

غزوانی نے اس معاملے پر افریقی یونین کے "ثابت قدم موقف" کو سراہا جو ناانصافی کی مذمت اور عالمی قوانین و انسانی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے منصفانہ مقاصد میں تعاون پر مبنی ہے۔

افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسیٰ فقی محمد نے بھی مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات دور کرنےکے لیے جنگی جنون اورطاقت کا وحشیانہ استعمال کا طرزِ عمل سب کے سامنے ہے جبکہ عالمی قوانین سمیت بین الاقوامی انسانی قوانین، انسانی حقوق اور اخلاقیات کو بری طرح نظرانداز کرتے ہوئے انہیں پامال کیا گیا ہے ،ان کی خلاف ورزی کی گئی اور اخلاقیات کو بےدردی سے نظرانداز کرتے ہوئے پیروں تلے روند دیا گیا اورانکی بے عزتی کی گئی ہے۔