• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود چین میں ٹریفک حادثات کم ہوگئےتازترین

May 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شاہرات پر ہونے والے ٹریفک  کےبڑے حادثات میں کمی کا رجحان رہا حالانکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی (ایم پی ایس) کی جانب سے  پیرکو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2023 میں، ملک میں 436 سڑک حادثات ہوئے جن میں سے ہر ایک میں تین یا اس سے زیادہ اموات ہوئیں،  اس قسم کے حادثات کی یہ تعداد2019 کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے۔

 وزارت پبلک سیکورٹی کے اعدادوشمارکے مطابق2019 کے مقابلے میں، 2023 میں چین میں گاڑیوں کی تعداد36 فیصد یا11کروڑ60لاکھ کے اضافے سے 44کروڑ ہوگئی ہے  جبکہ ڈرائیوروں کی کل تعداد 11کروڑ20لاکھ یا27 فیصد اضافے سے 53کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

 ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حجم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ملک میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بھی وسیع کیاگیا ہے ، 2023 کے آخر تک شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 54لاکھ 40ہزارکلومیٹر تک پہنچ گئی ہے،جس میں1لاکھ 84ہزارکلومیٹر ایکسپریس ویز بھی شامل ہیں۔