بیجنگ (شِنہوا) چین میں کام کرنے والی غیر ملکی فنڈنگ کمپنیوں کی اکثریت ملک کے سازگار کاروباری ماحول سے مطمئن اور چینی مارکیٹ کے بارے میں پراعتماد ہیں۔
رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق چین میں مارکیٹ رسائی، ٹیکس ادائیگی، تنازعات کے تصفیہ اور مارکیٹ مسابقت کو فروغ دینے سے متعلق کاروباری ماحول کو ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ سی سی پی آئی ٹی کے ایک عہدیدار سن شیاونے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ سروے میں شامل تقریباً 90 فیصد غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے ادارے مذکورہ کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں۔ سن نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنی ترقی کے بارے میں پر امید ہیں، 80 فیصد سے زائد جواب دہندگان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی سرمایہ کاری پر منافع 2023 میں فلیٹ رہے گا یا اس میں اضافہ ہوگا۔
سروے کے مطابق، چین میں ایسی فرموں کی سرمایہ کاری کے اہم عوامل میں مارکیٹ کا وسیع حجم، ترجیحی پالیسیاں اور صنعتی وسپلائی چین کی سالمیت شامل ہیں۔