بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھرکی سیاسی پارٹیوں اور حکومتی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور اسکے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکبادکے پیغامات میں،ان رہنماؤں نے سی پی سی کی نمایاں کامیابیوں اورباقی دنیا میں چینی عوام اورلوگوں کی فلاح و بہبود کوبہتر بنانے کے لیے اس کی اہم کامیابیوں کو سراہا۔
برونڈی کے صدر اور برونڈی کی قومی کونسل برائے دفاع جمہوریت کے چیئرمین ایواریسٹے ندائیشیمی نے کہا کہ سی پی سی کی مضبوط قیادت میں چین نے سماجی استحکام اور قومی ترقی کے حصول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ندائیشیمی نے کہا کہ چین ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کو فروغ اور انسانی ترقی میں فعال طور پرشریک ہے۔
موزمبیق کے صدراورموزمبیق لبریشن فرنٹ پارٹی (فریلمو)کے سربراہ فیلیپ نیوسی نے کہاکہ سی پی سی اورفریلموہمیشہ شانہ بشانہ رہے ہیں جواچھے ساتھی، اچھے بھائی اور اچھے دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موزمبیق اور چین اپنے سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط اور جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، جس سےدونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ ملاہے۔ نمیبیا کی جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (ایس ڈبلیو اے پی او) پارٹی کے صدر اور نمیبیا کے صدرحاجی گینگوب نے کہا کہ سی پی سی کی20ویں قومی کانگریس قومی خوشحالی، قومی تجدید اورعوام کی بھلائی کی طرف چین کی پیشرفت کومزید فروغ دے گی۔
گینگوب نے کہا کہ ان کی پارٹی دونوں ممالک کے عوام کےفائدہ کے لیے سی پی سی کے ساتھ ہرموسم کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔
سینڈینیسٹا نیشنل لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل اور نکاراگووا کے صدرڈینیئل اورٹیگا اورنائب صدرروزاریو موریلو نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سی پی سی کی20ویں نیشنل کانگریس چینی عوام کی ترقی اوردنیا بھر کے لوگوں کے لیے امن خودمختاری، انصاف اور تحفظ کے لیے گراں قدر کردار ادا کرے گی۔یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) کے رہنما اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی پی سی کا عظیم الشان اجتماع یقیناً تاریخی نتائج حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس یو وی دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔