• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غیر ملکی سیاحوں کے لیے پری پیڈ بیجنگ پاس متعارف کرادیا گیاتازترین

August 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے  بیجنگ پاس متعارف کرایا گیا ہے،کثیر المقاصد کارڈ سے نقل و حمل، سیاحتی مقامات اور شاپنگ سینٹرز پر ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

زیادہ سے زیادہ 1ہزاریوآن (تقریباً 140.16ڈالر)بیلنس کے ساتھ، بیجنگ پاس سے  نہ صرف بیجنگ سب وے، مضافاتی ریلوے اور ٹیکسی کے سفر پرادائیگی کی جاسکے گی بلکہ ملک کے 300 سے زیادہ شہروں بشمول شنگھائی، گوانگژو، شینزین اور نانجنگ جیسے بڑے سیاحتی مقامات میں پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کی سہولت میں دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ غیر ملکی سیاح بیجنگ کے 30 معروف سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے اس کارڈ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے جن میں سمر پیلس، دی ٹیمپل آف ہیون اوردیوارِ عظیم کا بادالنگ سیکشن شامل ہیں۔

غیر ملکی سیاح  بیجنگ میں 15 مقامات پر درست آئی ڈی کے ساتھ بیجنگ پاس خرید یا ریفنڈ کر سکتے ہیں ان مقامات میں  بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بیجنگ ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بیجنگ ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔