بیجنگ (شِنہوا) چین نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پورے سال میں غیر ملکی تجارت کا معیار بہتر رہے گا۔
وزارت تجارت (ایم اوسی) کی ترجمان شو جوئی تنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سال کے آغاز سے ہی عالمی سطح پر تجارت میں سست رفتاری کے باوجود ، چین نے اپنی درآمدات اور برآمدات کے مستحکم آپریشن کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں، ملک کی غیر ملکی تجارت میں اضافے کے رجحان کی رفتار زیادہ واضح ہوگئی ہے۔
ستمبر میں چین کی غیر ملکی تجارت کا حجم37کھرب 40ارب یوآن(تقریبا 521 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ، جو رواں سال ماہانہ بنیاد پر سب سے زیادہ اور مسلسل دوسرے ماہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں زیادہ رہا ہے۔