بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےکہا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے ویزا درخواست فارم کو بہتر بنایا گیا ہے۔
ماؤ نے بدھ کو ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ویزا درخواست فارم کی سات اہم آئٹمز اور 15 ذیلی آئٹمز میں بہتری کی گئی ہے ، جن کا تعلق بنیادی طور پر درخواست گزار کے تعلیمی پس منظر، خاندان کے افراد کی معلومات، ماضی کےکیے گئے سفر وغیرہ سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ درخواست فارم کے تحریری مواد کو کافی حد تک کم کر دیا جائے گا، مثال کے طور پر "ماضی میں کیے گئے سفر " کی تفصیلات کو پانچ سال سے کم کر کے ایک سال کر دیا گیا ہے اور "تعلیمی پس منظر" صرف درخواست دہندگان کی اعلیٰ ترین ڈگری پر مشتمل ہے جس سے درخواست دہندگان کو فارم بھرنے میں بہت کم وقت لگے گا ،ویزا کی درخواست میں مزید آسانی بھی متوقع ہے۔
اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ 20 ستمبر کو ویزا درخواست فارم کے نئے ورژن کا اجراء کردیا گیا ہے ماؤ نے کہا کہ وزارت خارجہ ہمیشہ کی طرح چین اور دیگر ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کو آسان بنائے گی تاکہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور کھلے پن کو فروغ دیا جا سکے۔