بیجنگ (شِنہوا) نان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی جماعتوں، پارٹی وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات، غیر سی پی سی دانشوروں اور ابھرتے ہوئے سماجی گروہوں سے وابستہ افراد کے لیے تعلیمی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز بیجنگ میں اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے اجلاس میں شرکت اور اظہار خیال کیا۔ شی نے کہا کہ تعلیمی مہم ہم آہنگی کو بڑھانے اور نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر صدر شی جن پھنگ کی سوچ کو فروغ دینے اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور قومی تجدید حاصل کرنے کے لیے حکمت اور طاقت کے ایک ساتھ استعمال کے حوالےسے اہمیت کی حامل ہے۔
غیر سی پی سی جماعتوں کے سینئر رہنماوں، پارٹی وابستگی نہ رکھنے والے لوگوں کے نمائندوں اور ابھرتے ہوئے سماجی گروہوں سے تعلق رکھنے والے اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سرکردہ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔