• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غیرملکی کاروباری اداروں کو مساوی انٹلیکچوئل پراپرٹی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں:چینی حکامتازترین

July 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی کاروباری اداروں کے لیے ایک منصفانہ کاروباری ماحول اورانٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

چین کے نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی کے ادارے (سی این آئی پی اے) کے ڈپٹی کمشنرہو وین ہوئی نے پیرکو آئی پی کی ملکی کوششوں کو متعارف کرانے اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔  انہوں نے کہا کہ  غیرملکی کمپنیوں کی مدد کے لیے مضبوط قانون سازی، تنازعات کو حل کرنے کا موثر طریقہ کار اور باقاعدہ مواصلاتی ذرائع پر چین نے  توجہ مرکوزکر رکھی ہے۔ ہو نے کہا کہ چینی حکومت نے ملکی اورغیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے یکساں آئی پی تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے  متعدد رہنما ہدایات اور ضوابط جاری کیے ہیں۔ آئی پی قوانین کو حال ہی میں جدید بنائے جانے  پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک نے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق سخت تعزیری اقدامات کا نفاذ کیاگیا ہے۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی کے تحفظ کی کوششوں کے حوالے سے ہو نے کہا کہ ملک بھرمیں 115 آئی پی پروٹیکشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 5ہزار سے زیادہ غیرملکی اور مشترکہ کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ یہ مراکز غیر ملکی اداروں کو  ملکی اداروں جیسا تحفظ فراہم کررہے ہیں۔