بیجنگ(شِنہوا) چین میں غیرملکی سرمایے سے قائم کمپنیوں کے چینی مارکیٹ پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی طرف سے کیے گئے سروے میں غیر ملکی سرمایے سے قائم 600 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کی رائے لی گئی۔
سروے میں شامل 70 فیصد سے زائد کمپنیوں نے اگلے پانچ سال کے دوران چینی مارکیٹ کی ترقی کے امکانات کے بارے میں اپنی امید کا اظہارکیا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں تقریباً 3.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ نصف سے زیادہ کاروباری اداروں کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ زیادہ پرکشش ہو گئی ہے، یہ تعداد گزشتہ سہ ماہی میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار سے 2.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، نصف سے زائد کمپنیوں نے توقع ظاہر کی کہ چین میں سرمایہ کاری پر اگلے پانچ سالوں کے دوران منافع میں اضافہ ہوگا ۔ سروے میں شامل ان کمپنیوں میں سے 60 فیصد کا تعلق یورپ سے ہے۔