بیجنگ (شِنہوا)غیرملکی رہنماؤں اوربین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے چین کے صدرشی جن پھنگ اورچینی عوام کوڈریگن کے نئے چینی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے مضبوط دوطرفہ تعلقات اور چین کے ساتھ یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انڈونیشیا اورچین کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے یقین کا اظہار کرتے ہوئےانڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد اور یکساں تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کرتے رہیں گے۔ بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ چین بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کے تحفظ میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دوطرفہ تعاون نئی بلندیوں تک پہنچنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے، قازق صدر قاسم جومارٹ توکایف نے کہا کہ وہ قازقستان اور چین کے تعلقات کے اگلے "سنہری 30 سال" کے قیام کے منتظر ہیں۔ تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ وہ چین کی پائیدار ترقی کی راہ پر مستحکم ترقی اور بین الاقوامی حیثیت اور اثر و رسوخ میں اضافے کو دیکھ کر خوش ہیں۔