بیجنگ(شِنہوا) چین کی تجارتی کونسل نے کہا ہے کہ ملک کی درآمدات اور برآمدات کے اعداد و شمار میں مثبت رجحان کے ساتھ اس نے غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کو مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان ژانگ شن نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے 10 ماہ اور اکتوبر میں چین کی اشیا کی مجموعی غیر ملکی تجارت کی سالانہ نمو میں اضافہ ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شعبے میں مثبت عوامل جمع ہو رہے ہیں۔
ژانگ کے مطابق، تجارتی کونسل متنوع اقتصادی اور تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کے ذریعےاپنی رفتار کو تیز کرے گی۔
ژانگ نے پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں 20 سے زیادہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان میں پالیسی تشریح، تبادلے وبات چیت اور ڈاکنگ مذاکرات شامل ہیں جن کا مقصد 50 سے زائد ممالک اور خطوں کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ تجارتی کونسل کمپنیوں کو مختلف ذرائع سے بیرون ملک نمائشوں میں شرکت کرنے یا منعقد کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔