• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غیرصحت بخش غذا سے نیند میں خلل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، آسٹریلوی تحقیقتازترین

February 21, 2024

کینبرا(شِنہوا)ایک آسٹریلوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نباتات پر مبنی صحت مند غذا کھانے سے نیند میں خلل آنے  کے کلیدی مسائل  پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

فلنڈرز یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے بدھ کے روز شائع ہونے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے افراد جو پودوں پر مبنی غذائیں سب سے زیادہ کھاتے ہیں ان میں نیند کی کمی کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہوتا ہے، جو پودوں پر مبنی غذا  سب سے کم مقدار میں کھاتے ہیں۔

نیند میں خلل آنا (او اے ایس) ایک ایسا عارضہ ہے جس میں دوران نیند سانس بار بار رک جاتی ہے اور پھردوبار چلنا شروع ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری کی ایک قسم ہے جس میں ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ آنے سے سانس لینے میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

سال 2019 میں بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کی طرف سے شائع کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 30 سے 69 برس کی عمر کے نوے کروڑسے سے زیادہ افراد نیند میں خلل آنے کے ہلکے سے شدید درجے کے عارضے میں مبتلا رہتے ہیں جس کی علامات میں بلند فشارِ خون، دن کے اوقات میں غنودگی آنا، اونچی آواز میں خراٹے بھرنا اوردل، گردے اور میٹابولک صحت کی پیچیدگیوں کے خطرات شامل ہیں۔

فلنڈرزیونیورسٹی کی تحقیق میں شرکاء سے کہا گیا کہ ہر وہ چیز جو انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کھائی ہے اور پھر دیے گیے سوالنامہ میں اس کی وضاحت  پیش کریں تاکہ ان میں او ایس اے  کے امکانات کا اندازہ لگا یا جاسکے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ صحت مند پودوں پر مبنی غذائیں  اوایس اے کو روکنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ پودوں پر مبنی غیرصحت بخش غذا کھانے والے افراد، جس میں اناج، میٹھے مشروبات، نمکین کھانوں اور میٹھے پکوانوں کا زیادہ استعمال  ہوتا ہے، ان میں نیند میں خلل آنے کا امکان ان افراد کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جو ایسی خوراکوں کا کم استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے شریک مصنف اور فلنڈرز یونیورسٹی کے ایڈیلیڈ انسٹی ٹیوٹ فار سلیپ ہیلتھ کے ڈائریکٹرڈینی ایکرٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ اس تحقیق میں  یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ او ایس اے  کے خطرے سے بچنے کےلیے خوراک کا کس طرح سے عمل دخل ہوتا ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ پودوں پر مبنی صحت مند غذا جسم میں جلن اور موٹاپے کو کم کرتی ہے جو او ایس کے  کے خطرے کے بنیادی عوامل ہیں۔"