سڈنی(شِنہوا) یونیورسٹی آف سڈنی کے محققین کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سال اوراس سے زیادہ عمرکے بالغ افراد میں غیرصحت مند طرز زندگی کا نرسنگ ہوم میں داخلے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے تعلق ہے۔
ایپیڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہونے والی یہ مشترکہ تحقیق 60 سال یا س سے زیادہ عمرکے 1لاکھ 25ہزار سے زائد آسٹریلوی باشندوں کے تجزیے پر مبنی ہے، جن کی تمباکو نوشی کی عادت، جسمانی سرگرمیوں، بیٹھے رہنےکا وقت، سونے کا انداز اور خوراک سے متعلق طرز زندگی کامطالعہ کیاگیا۔
1لاکھ 27ہزار108شرکاء میں سے 10 سال کی اوسط فالو اپ کے ساتھ،محققین نے مشاہدہ کیا کہ سات میں سے ایک بڑی عمر کا بالغ شخص زیادہ خطرے والے اور کم صحت مند طرز زندگی گزار رہا تھا جن کانرسنگ ہوم میں داخلے کا خطرہ صحت مند طرز زندگی کے گروپ میں شامل افراد کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ تھا۔