بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی چین میں غذائی سلامتی پر تقریروں کے اقتباسات پر مشتمل کتاب سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کردی ہے جو ملک بھر میں دستیاب ہے۔
2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے غذائی تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے۔
چینی عوام کے پاس کھانے کے لیے کافی مقدار میں اشیائے خورد ونوش کو یقینی بنانے بارے اسے ایک اعلیٰ ریاستی معاملہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔
ملک میں غذائی تحفظ پر مرکوز چینی صدر کی تقریریں دیہی علاقوں کی بحالی کو آگے بڑھانے، چین کو زرعی طاقت کا مرکز بنانے، غذائی تحفظ کی بنیادوں کو جامع طور پر مستحکم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے بارے میں ہے کہ چین کی خوراک کی فراہمی مضبوطی سے اس کے اپنے ہاتھوں میں رہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں 8 زمروں کے تحت 240 متعلقہ اقتباسات جمع کیے گئے ہیں جو دسمبر 2012 سے دسمبر 2022 کے درمیان چینی صدر شی کے 80 سے زائد اہم زبانی اور تحریری کاموں سے اخذ کئے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو پہلی بارمنظر عام پر لایا گیا ہے۔