• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئیتازترین

November 06, 2023

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات بتدریج بحال کر دی گئی ہیں،جو اتوار کو معطل ہوگئی تھیں۔  

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشنز (پال ٹیل) کمپنی نے پیر کو شِنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں کہا کہ   اسرائیل کی جانب سے منقطع  کیے جانے کے بعد غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن (فکسڈ،موبائل، اور انٹرنیٹ) سروسز بتدریج  بحالی کردی گئی ہے۔

 ایک ماہ قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان خونریز لڑائی شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن سروس تین بار معطل کی جا چکی ہے۔ پال ٹیل نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں تعطل  اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہے۔