• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں غذائی عدم تحفظ انتہائی نازک مرحلے تک پہنچ چکا ہے، یو این آر ڈبلیو اےتازترین

February 22, 2024

غزہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے  مشرقِ قریب میں ریلیف اینڈ ورکس ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے خبردار کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی ترسیل پر عائد پابندیوں کی وجہ سے شمالی غزہ پٹی میں غذائی عدم تحفظ  ایک "انتہائی نازک مرحلے" میں داخل گیا ہے۔

ادارے نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام نے رواں سال  یو این آر ڈبلیو اے اور دیگر انسانی ہمدردی کے اداروں کی جانب سے اس سال  شمالی غزہ میں امداد پہنچانے اور جائزہ  لینے کی غرض سے  بنائے گئے 51 فیصد مشنزکو رسائی  دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد میں  500 ٹرکوں کے یومیہ ہدف سے نمایاں کمی آگئی ہے اور  کریم شالوم اور رفح کراسنگ کے ذریعے سامان بھیجنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

جنوبی غزہ پٹی کے شہر رفح میں فلسطینی باشندے امدادی خوراک ملنےکے منتظر ہیں۔(شِنہوا)

عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں تقریباً 4 لاکھ  لوگوں کی زندگیوں کو بھوک کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر غزہ کے  شمالی حصے کے علاقوں کے لیے اپنی امداد کو بڑھائیں۔

علاوہ ازیں، غزہ میں حماس کے زیرانتظام حکومت کے میڈیا آفس نے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں خوراک پر مبنی امداد کی فراہمی کو معطل کرنے سے متعلق  اپنا فیصلہ واپس لے۔

دفتر نے میڈیا کے لیے جاری بیان میں کہا کہ یہ  فیصلہ دس لاکھ آبادی میں سے 75 فیصد لوگوں کو سزاۓ موت دینے کے مترادف ہے جس سے انسانی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔