غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ میں قائم وزارت صحت نے اتوار کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی انکلیو میں 178 فلسطینیوں کو جاں بحق اور 293 کو زخمی کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی کُل تعداد 25 ہزار 105 اور زخمیوں کی تعداد 62 ہزار681 ہو گئی ہے۔