غزہ(شِنہوا)فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
حماس کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مستقل جنگ بندی نہ کرنے کی ضد کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔
حماس نے اس جنگ بندی معاہدے کے لئےغزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا اور تنازعے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اسرائیل نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔
اس سے قبل العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 20 کے بجائے 33 یرغمالیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا اسرائیل نے تقاضہ کیاتھا۔
ممکنہ جنگ بندی معاہدے پر مصر کے مصالحت کاروں سے ملاقات کے لئے حماس کا وفد ہفتے کو قاہرہ پہنچا تھا تاکہ اسرائیل کے کچھ مغویوں کی واپسی پر اتفاق کیا جا سکے۔