غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی کے شہروں بیت لاہیا، خان یونس اور المغازی پر جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا میں ایک رہائشی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔