• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ پراسرائیلی بمباری سے مزید 25 افراد جاں بحقتازترین

February 11, 2024

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 25 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق بمباری سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تباہ ہونے والے اس گھر میں کئی بے گھر افراد مقیم تھے۔

رفح کے میئر احمد الصوفی نے متنبہ کیا ہے کہ رفح میں حالیہ گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہر میں فوجی آپریشن کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ اگراسرائیل نے رفح میں فوجی کارروائی کی تواس سے عالمی سطح پرتباہی ہو گی۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جمعے کو فوج کو ہدایت دی تھی وہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں زمینی آپریشن کے لیے منصوبہ تیار کرے جس کی 23 لاکھ آبادی کی نصف سے زائد تعدادعلاقے سے نقل مکانی کر چکی ہے۔