گوانگ ڈونگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے ضلع نان شا میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب اور مکمل سیشن ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس اور عالمی تنظیموں سمیت تقریباً 200 اداروں کے 450 سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
پانچویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے مشترکہ اجلاس کے مطابق " عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کا فروغ " کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکاء نے 4 مختلف امور پر وسیع اور تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جن میں "اعتماد میں اضافہ، انسانی ترقی وسلامتی کے فروغ میں میڈیا کا کردار"، "تبدیلیوں کی قبولیت ، نئے تکنیکی مواقع اور چیلنجزپر میڈیا ردعمل"، "اختراع ، ڈیجیٹل دور میں میڈیا کی نئی مارکیٹ " اور "ترقی کی کھوج ، بہتر مستقبل کے لئے میڈیا کا عالمی تعاون" شامل ہیں اس موضوعات پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے تلاش کئے جائیں گے۔
اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ آج دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں سے گزررہی ہے۔ غیر یقینی صورتحال اور غیر متوقع عوامل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شرکاء نے عالمی میڈیا پر زور دیا کہ وہ دنیا ، وقت اور تاریخ کے سامنے آنے والے سوالات کا جواب دینے کے لئے رابطوں کے پل تعمیر کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی میڈیا تحفیف غربت ، غذائی تحفظ، ترقی میں مالی تعاون اور صنعت کاری جیسے شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کے ضروریات پر زیادہ توجہ دے گا اور ترقی میں عدم توازن اور کوتاہیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔
عالمی میڈیا سربراہ اجلاس اعلیٰ سطح کے میڈیا تبادلوں اور تعاون کا ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے۔ 2 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ اجلاس 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ شِںہوا نیوز ایجنسی اور گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اس کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔