نان ننگ (شِہوا) چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے اپنے حالیہ معائنے پرمبنی دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خطہ تمام شعبوں میں نئے ترقیاتی فلسفے پر ایمانداری سے عمل درآمد کرے۔
انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے بنیادی کام کی اہمیت اور ترقی کے ایک نئے نمونے کی تعمیرکے بارے میں اسٹریٹجک مشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوانگ شی کو اپنی سہولیات سے فائدہ فائدہ اٹھانے کے علاوہ چینی قوم کے لئے برادری کے مضبوط احساس کو فروغ دینا اور آزاد ذہن اور تبدیلی کے لئے اختراعیت پر عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے زور دیا کہ خطے کو سمندر پرمبنی ترقی کے مواقع تلاش کرنے ، کھلی ترقی کے فروغ ، بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے سرحدی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنی چاہیئے تاکہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ گوانگ شی کی تعمیر میں مسلسل پیشرفت ہوسکے اور چینی جدیدیت کے فروغ وہ اپنا باب رقم کرسکے۔
چینی صدر شی جن پھنگ 13 دسمبر کو ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس آئے تھے جبکہ انہوں نے 14 سے 15 دسمبر تک ناننگ، لائی بن اور دیگر مقامات کا معائنہ دورے میں یہاں افتتاحی منصوبوں، رہائشی برادریوں، دیہی علاقوں اور کاروباری اداروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری لیو ننگ اور علاقائی حکومت کے چیئرمین لان تیان لی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چینی صدر شی نے سب سے پہلے 14 دسمبر کی صبح نان ننگ میں چائنہ آسیان انفارمیشن ہاربر کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے چین- آسیان انفارمیشن ہاربر کی تعمیر اور آپریشن، چین۔ آسیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے منصوبوں بارے تفصیلات معلوم کیں۔انہیں نقشے کی مدد سے نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے بڑے منصوبوں کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔صدر شی نے نشاندہی کی کہ بندرگاہ کی تعمیر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ اور چین ۔ آسیان ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گوانگ شی کو فعال اقدامات کرنا، اہم کردار ادا کرنا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور اطلاق کو مضبوط بنانا چاہیئے تاکہ آسیان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے کھلے پن اور مسلسل تعاون کو فروغ دینے میں نئی تحریک پیدا ہوسکے۔
نان ننگ شہر کے ضلع لیانگ چھنگ کی پان لونگ رہائشی بستی ایک کثیر نسلی محلہ ہے۔
صدر شی نے بستی کے سی پی سی خدمت مرکز کا دورہ کیا اور عملے کی بریفنگ سنی کہ کس طرح مرکز نے نظریاتی مطالعہ پروگرام منعقد کیا رہائشیوں اور کاروباری اداروں کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور نسلی خصوصیات کے ساتھ سرگرمیوں کو منظم کیا۔
انہوں نے پارٹی کی تعمیر کے ذریعے ہم آہنگی مستحکم کرنے اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے ترقی کے فروغ بارے ان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمی کے مرکز میں بستی کے رہائشیوں کو خطاطی کی مشق کرتے اور لوک گیت گاتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے ہر ایک کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ صحت اور ذہانت کو فروغ دینے والی مزید ثقافتی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے صلاحیت ، مقامات اور دیگر وسائل کو مکمل طور پر استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ مثبت توانائی حاصل کریں۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ رہائشی برادری نچلی سطح کی خودمختاری کی بنیادی اکائی اور قومی حکمرانی کی بنیاد ہے۔ یہ رہائشی برادریوں کے لئے بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خدشات دورکرنے کے لئے چین کی مخصوص نچلی سطح کی حکمرانی کا طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار نے اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بستیوں کی تعمیر جہاں مختلف نسلی گروہوں کے رہائشی رہتے ہیں مختلف نسلوں کے لوگوں کے لئے بات چیت، رابطے بڑھانے اور گھل ملنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گوانگ شی کو چینی قوم کے لئے کمیونٹی کا ایک مضبوط احساس پیدا کرنے میں ایک مظاہرہ زون کے طور پر ترقی دینے میں سب سے پہلے رہائشی برادریوں کو ترقی دینے کی کوشش کرنا چاہیئے جبکہ اس ضمن میں ٹھوس ترقی، رہائشی برادریوں کی مؤثر خدمات اور ان کی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں سے تمام نسلوں کے لوگوں کے درمیان رشتہ داری کا ایک مضبوط ماحول پیدا کیا جائے تاکہ مزید بہتر نسلی اتحاد میں مدد مل سکے۔