گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے صدر مقام گوانگ ژو میں چین درآمد و برآمد میلے کا 134 ایڈیشن شروع ہوگیا ۔ اسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے۔
میلے کے ترجمان شو بنگ نے بتایا کہ 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے ایک لاکھ سے زائد خریداروں نے میلے میں شرکت کے لئے اندراج کرایا ہے ۔ میلہ 4 نومبر تک جاری رہے گا جس نے دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور خریداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔
شو کے مطابق میلے کا آن لائن پلیٹ فارم نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں کو خدمات مہیا کرے گا۔
گزشتہ ایڈیشن کی نسبت 134 ویں ایڈیشن میں نمائشی رقبے میں 50 ہزار مربع میٹر تک توسیع کی گئی ہے جبکہ 4 ہزار 600 کے قریب نمائشی بوتھ بھی بڑھائے گئے ہیں۔
میلے میں 43 ممالک اور خطوں سے 650 کاروباری اداروں سمیت 28 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
اس میلے کا آغاز 1957 میں ہوا تھا اور یہ سال میں 2 بار منعقد ہوتا ہے ۔ یہ میلہ چین کی بیرونی تجارت کا ایک بڑا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔