• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گہرے خلائی مشاہدے کے لیے چین کے ریڈار کی تعمیر کا دوسرامرحلہ شروعتازترین

February 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا) گہرے خلائی مشاہدے کے  لیے چین کے ریڈار"چائنہ کمپاؤنڈ آئی" کی تعمیر کا دوسرا مرحلہ منگل کو جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں شروع کر دیا گیا۔بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق، 20 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر ، نئے مرحلے میں 25 ہائی ریزولوشن ریڈارز کی تعمیر کی جائے گی، جن میں سے ہر ایک کا قطر 30 میٹر ہے، اور یہ 2025 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ چائنہ کمپاؤنڈ آئی کو اعلیٰ ریزولیوشن کے ساتھ انتہائی دور خلا میں واقع  اشیاء کی تصاویر لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس میں سیارچے، چاند اور زمین جیسے سیارے شامل ہیں۔اس کی تعمیر تین مراحل پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ گزشتہ دسمبر میں مکمل کیا گیا تھا جس میں چار 16 میٹر قطرکے ریڈار شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد، اس سہولت میں 100 سے زیادہ ریڈارز ہوں گے۔