بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت تجارت (ایم او سی ) نے کہا ہے کہ گریفائٹ کی بعض مصنوعات پر برآمدی کنٹرول کا استعمال معمول کا ایک بین الاقوامی عمل اور متعلقہ پالیسیوں میں چین کی جانب سے آئندہ کی جانے والی ایڈجسٹمنٹ کا ہدف کوئی مخصوص ملک یا علاقہ نہیں ہے۔ چین نے جمعہ سے مصنوعی گریفائٹ مواد اور انتہائی خالص،انتہائی مضبوط اور اعلی کثافت کی حامل متعلقہ مصنوعات کے ساتھ ساتھ قدرتی فلیک گریفائٹ اور اس کی مصنوعات کی برآمد پر تاحکم ثانی پابندی لگانےکا اعلان کیا ہے۔ ایم او سی کی ترجمان شو جوئی تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے 2006 سے بیٹری اینوڈ مواد سمیت گریفائٹ مصنوعات کی برآمد پر عارضی کنٹرول نافذ کر رکھا ہے تاکہ بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کو پورا اور اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کیا جاسکے، آنے والے نئے اقدامات کے ذریعے موجودہ قواعد میں بہتری لائی گئی ہے اور حقیقت میں کچھ کم حساس مصنوعات پر سے کنٹرول ختم کیا گیا ہے۔