• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گھریلو تشدد کے عینی شاہد بچے بھی متاثرہ فریق ہیں:چینی عدالت عظمیتازترین

November 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سپریم پیپلزکورٹ (ایس پی سی) نے کہا ہے کہ وہ نابالغ بچے جنہیں زبردستی پکڑا یا چھپا لیاجاتا ہے یا ان کے سامنے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کا شمار بھی گھریلو تشدد کا شکارافراد میں کیا جائے گا۔عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ گھریلو تشدد کے چھ مخصوص کیسز میں جاری کیا جن میں تمام نابالغ بچوں نے ذاتی تحفظ کے احکامات کے لیے رجوع کیاتھا۔

ایک کیس میں، کائی نامی  نابالغ  بچے نے والد کی جانب سے اسے زبردستی اور چھپا کر اپنے پاس رکھنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ،کائی کے رونے کے باوجود اس کی والدہ کو مارا پیٹا گیا جس کے نتیجے میں کائی کودماغی صحت کے متعدد مسائل کی وجہ سے سائیکو تھراپی سے گزرنا پڑا۔

سپریم پیپلزکورٹ نے کہا کہ اس کیس کو سننے والی عدالت نے بالآخر ذاتی تحفظ کا حکم جاری کرنے کے لیے کائی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف عدم رواداری کا موقف ظاہر کیا۔