• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گزشتہ دو سالوں میں 8 ہزارسے زائد غیر ملکی سیاحوں کا افغانستان کا دورہتازترین

April 15, 2024

کابل(شِنہوا) گزشتہ دو سالوں میں 8 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے افغانستان کا دورہ کیا۔

مقامی میڈیا طلوع نیوز کے مطابق افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان خبیب غفران نے کہا کہ اگست 2021 سے افغان نگران حکومت کے دور میں کُل 8 ہزار 2سو غیر ملکی سیاحوں نے ملک کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان نگران حکومت مزید غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوششوں میں نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

تاہم امریکہ اور آسٹریلیا جیسے کچھ ممالک نے سیکورٹی خدشات سمیت  دیگر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو جنگ  سے متاثرہ ملک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دے رکھا ہے۔