• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حکومت سے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششیں دوگنی کی جائیں، چینی وزیراعظمتازترین

February 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مکمل اور سخت خود مختاری کی سٹریٹجک پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ،پارٹی کا طرزعمل بہتر بنانے،سالمیت برقرار رکھنے اور حکومت کے اندر بدعنوانی کا مقابلہ کرنے میں مزید پیشرفت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات ریاستی کونسل کے شفاف حکمرانی کے بارے میں ایک اجلاس میں کہی۔

چینی وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں تمام سطح پر حکومتوں اور ان کے محکموں نے گزشتہ ایک برس کے دوران پارٹی طرز عمل بہتر بنانے، سالمیت برقرار رکھنے اور بدعنوانی کا مقابلہ کرنے میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔

انہوں نے نے سیاسی نظم و ضبط اور قواعد کی سختی سے پاسداری پر زور دیا۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ملک میں ہرسطح کی حکومتوں اور ان کے محکموں پر زور دیا کہ وہ اہم شعبوں میں بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ دیں ، اصلاحات وسیع کرکے بدعنوانی کو فروغ دینے والی وجوہات ختم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بدعنوانی کی روک تھام اور اصلاح کا کام مستقل اور پائیدار ہو۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت عوامی مفاد پر توجہ دینا ضروری ہے۔ بے معنی رسمی کارروائیوں اور سرخ فیتے سے سختی سے نمٹا جائے، غیر ذمہ دارانہ خیالات اور طرز عمل سے بچنے اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں ۔

اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے کی۔