• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حکومتی کارکردگی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کے لیے سی پی سی قیادت کا اجلاستازترین

February 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی کارکردگی کی رپورٹ کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو ریاستی کونسل کی جانب سے اعلیٰ مقننہ کے مارچ میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں بحث کے لیے پیش کی جائے گی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال کے دوران غیر معمولی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور اصلاحات، ترقی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے مشکل امورکے پیش نظر، ملک میں کوویڈ-19ردعمل میں ہموار تبدیلی لائی گئی اور اقتصادی بحالی اور ترقی کا مشاہدہ کیاگیا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ  اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت کے ساتھ  معاشی اور سماجی ترقی میں پورے سال کے اہم اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے۔