• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حزب اللہ نے 100 راکٹ شمالی اسرائیل پر داغ دیےتازترین

March 12, 2024

یروشلم(شِنہوا)  لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حزب اللہ کی طرف سے تقریباً 100 راکٹ شمالی اسرائیل کی طرف داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کے مطابق، راکٹ منگل کی صبح  بالائی گلیلی کے علاقے اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر فائر کیے گئے جن میں سے کچھ راکٹوں کو فضائی دفاعی نظام سے روک لیا گیا۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں راکٹ حملوں کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ جوابی کارروائی میں اس کے لڑاکا طیاروں نے صبح سویرے راکٹ فائر کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین لانچرز کو نشانہ بنایا۔