سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا( ڈی پی آر کے) نے سپر لارج وار ہیڈ پاور کے حامل کروز میزائل اورایک نئی قسم کے طیارہ شکن میزائل کے تجربات کیے ہیں۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی ہفتہ کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی آر کے کی میزائل انتظامیہ نے مغربی ساحل کے پانیوں میں کروز میزائل سپر لارج وار ہیڈ پاور اور ایک نئی قسم کے طیارہ شکن میزائل کا جمعہ کو تجربہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجربات میزائل انتظامیہ اور اس سے منسلک دفاعی سائنس کے اداروں کی مختلف پہلوؤں میں فنکشن، کارکردگی اور نئے قسم کے ہتھیاروں کے نظام کے آپریشن میں ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی سے متعلقہ معمول کی سرگرمیوں کا ایک حصہ تھے اور ان کا علاقائی صورت حال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تجربات کا کسی بھی پڑوسی ملک کی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔